18 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد سپریم کورٹ میں 18 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تاہم تعطیلات کے دوران دفاتر کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی اور یکم جنوری 2026 سے دوبارہ کھلے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات اور دیگر فکس کیسز کی سماعتیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

سپریم کورٹ کی تعطیلات کا اعلان ان عدالتوں کے معمولات میں ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد ججز اور عدالتی عملے کو موسم سرما کے دوران آرام کا موقع فراہم کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے بھی ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ تعطیلات ہر سال کی طرح اس بار بھی سپریم کورٹ کے تمام دفاتر میں موسم سرما کی تعطیلات کے طور پر دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں