وہ گاؤں جہاں سینکڑوں میل دور سے لوگ قربانی کے جانور خریدنے آتے ہیں!

75

(13 نومبر 2025): قربانی کے جانور خریدنے لوگ مویشی منڈی جاتے ہیں لیکن ایک گاؤں ایسا ہے جہاں دور دراز سے خریدار جانور ڈھونڈنے آتے ہیں۔

پاکستان میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں صاحب حیثیت مسلمان اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد اپنے شہروں، قصبوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں میں اپنی پسند اور استطاعت کے مطابق جانور خریدتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو وہ گاؤں دکھا رہے ہیں جہاں سینکڑوں میل دور سے بھی خریدار اپنے من پسند قربانی کے جانور ڈھونڈنے آتے ہیں۔

گونڈین نامی یہ گاؤں صوبہ بلوچستان کی تحصیل دشت میں پرفضا مقام پر واقع ہے۔ یہاں آپ کو تقریباً ہر گھر کے سامنے درجنوں مویشی جن میں بکرے اور دنبے نظر آئیں گے۔ گھروں کے باہر بھاؤ تاؤ کرتے خریداروں کی وجہ سے ہر گھر کے باہر ایک منڈی جیسا ماحول دکھائی دیتا ہے۔

یہ جانور قدرتی ماحول میں پل بڑھ کر بڑے ہوتے ہیں تو صحت اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ اسی لیے لوگ دور دراز سے انہیں خریدنے آتے ہیں۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہم سارا سال اپنے بچوں کی طرح انہیں پالتے ہیں۔ ان کی شہرت ایسی پھیلی ہوئی ہے ہمیں انہیں فروخت کرنے کے لیے کسی منڈی لے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ خریدار خود یہاں آتے ہیں۔

دوسری جانب چمن، کوئٹہ، مچھ اور دیگر سینکڑوں میل دور سے آنے والے خریداروں کا کہنا ہے کہ قیمت بے شک زیادہ ہوتی ہے، لیکن جانور خوبصورتی اور تندرستی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں، اس لیے وہ ہر سال یہاں مویشی خریدنے آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں