ایک سیاسی جماعت نےقومی اداروں کو نشانہ بنانےکی عادت بنالی: بلاول بھٹو

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نےقومی اداروں کو نشانہ بنانے کی عادت بنالی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اداروں کو  اپنے دائرے میں رہ کرکام کرناچاہیے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی سیاست سیاسی دائرے میں رہ کرکرنی چاہیے۔

انہوں نےکہاکہ سیاسی دائرے میں رہ کر  سیاسی جماعت کو نہ خود مشکل ہوگی اور  نہ وہ دوسروں کیلئے مشکلات کھڑی کرےگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیرسیاسی انداز میں فوج کو نشانہ بنانے والوں کا مقابلہ کرناہوگا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹوزرداری سے پنجاب کے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈز کی ملاقات ہوئیں، اس دوران  پنجاب کے آئندہ بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دوست محمد کھوسہ نے اپنے حلقے این اے 185 میں مبینہ دھاندلی سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں