ہم بائیڈن دور میں افغانستان سے آنے والے ہر شخص کی جانچ پڑتال کریں گے، ٹرمپ

0

واشنگٹن (27 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی حملہ کے تناظر میں کہا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں افغانستان سے آنے والے ہر شخص کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے باہر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بائیڈن دور میں 2 کروڑ سے زائد غیر ملکی تارکین وطن امریکا آئے، جن کی کسی بھی حوالے سے جانچ پڑتال نہیں کی گئی۔

انھوں نے کہا یہ غیر ملکی تارکین وطن ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، کوئی بھی ملک اس طرح کی سیکیورٹی رسک کو برداشت نہیں کرے گا، ہم بائیڈن دور میں افغانستان سے آنے والے ہر شخص کی جانچ پڑتال کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا کے نیشنل گارڈ کے 2 فوجیوں کو قومی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے ایک بلاک پر گولی مار دی گئی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے واقعے کو ’قومی سلامتی کا معاملہ‘ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں