گواسکر نے کوہلی سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی، ٹنڈولکر کے قائم کردہ 100 بین الاقوامی سنچریوں کے ریکارڈ کے نزدیک پہنچ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ سے حالیہ ون ڈے سیریز میں کوہلی نے 2 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 3 اننگز میں 302 رنز بنائے تھے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اب 84 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں ہیں، اس میں سے 53 ون ڈے سنچریاں شامل ہیں۔

سابق بھارتی کھلاڑی گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر وہ مزید 3 برس تک کھیلے تو وہ یہ ریکارڈ ان کی دسترس میں آسکتا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر گواسکر نے بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ کیا تھا، کیونکہ 12 ماہ میں دوسری بار سیریز میں وائٹ واش نے بھارتی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ناقابلِ شکست رہنے کی ساکھ تباہ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں