گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے

0

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ، چیف الیکشن کمشنر کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا کہ 13 جماعتوں نے الیکشن ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ، جبکہ 6 جماعتوں نے مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثریتی جماعتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے میں انتخابات کی دی گئی تاریخ کو ملتوی کر دیتا ہوں۔

بلدیاتی انتخابات کے خلاف سیاسی جماعتوں کی بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست

انہوں نے کہا کہ میرے پاس 14 پٹیشنز آئے تھے ، ان پٹیشنز میں سخت موسمی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں