وائٹ ہاؤس نے6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے سے متعلق نیا بیان جاری کر دیا۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی، احتجاج کرنے والوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کی وجہ سے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔
وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کاالزام اُس وقت کی اسپیکر نینسی پلوسی پرعائد ہے۔
واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ کیخلاف عوام کو اکسانے، ان کے ساتھیوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، امن و امان کی فضا کو خراب کرنے پر کارروائی اور تفتیش کی گئی تھی۔

