کینیا میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے

0

کینیا میں زیر تعمیر عمارت گرنے  سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 16 منزلہ عمارت زیر تعمیر تھی جو زمین بوس ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کرتے ہوئے ملبے سے لوگوں کو تلاش کرنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت گرنے کی ممکنہ وجہ یا متاثرین کی تعداد پر حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں