کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

0

مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء کو مزید مہنگا کر دیا ہے، وہیں اب تھوک مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 16 لٹر کے مختلف گریڈز کے کنستر بھی مہنگے ہوگئے۔

درجہ اول کے 16 لٹر کنستر کی قیمت میں 150 روپے، درجہ دوم میں بھی 150 روپے اور درجہ سوم کے 16 لٹر کنستر میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 5 لٹر کا کوکنگ آئل ڈبا 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے کا ہو گیا ہے۔

سعودی عرب سے پاکستان کیلئے آئل فیسلیٹی کی فراہمی مزید بڑھ گئی

درجہ اول 16 لٹر کنستر کی نئی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے، درجہ دوم کنستر کی قیمت 8150 سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوکنگ آئل کی مسلسل بڑھتی قیمتیں شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ تھوک مارکیٹ میں اضافہ ہونے کے بعد جلد ہی پرچون سطح پر بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں