(13 دسمبر 2025): کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئٹہ میں کئی مقامات پر چھاپے مار کر 50 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ایف بی آر کے مطابق برآمد اشیا میں چھالیہ، سگریٹ، چائنہ نمک، بھارتی ادویات شامل ہیں، ضبط کی گئی چیزوں میں اسکِمڈ ملک پاؤڈر، فاضل پرزے اور کھجور شامل ہے۔
کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے، کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کوئٹہ شہر اور اطراف کے گوداموں پر متعدد کامیاب چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ، سگریٹ، چائنیز نمک، انڈین ادویات، اسکِمڈ ملک پاؤڈر، اسپیئر پارٹس، غلط ظاہر کی گئی کھجوریں (mis-declared dates) وغیرہ برآمد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔
یہ کارروائیاں اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کلیکٹریٹ کی سخت مہم کا حصہ ہیں، برآمد شدہ تمام سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کوئٹہ انفورسمنٹ ٹیم کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔
ویب ڈیسک

