کراچی کریم آباد پل پر ٹریلر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچل ڈالا

0

کراچی کریم آباد پل پر ٹریلر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچل ڈالا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا، کریم آباد پل کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی، جو فوڈ ڈیلیوری رائیڈر تھا۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، تاہم نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹرالر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی آزادانہ آمدورفت آئے روز قیمتی جانیں لے رہی ہے، متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں