محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز کو رواں موسم سرما کا گرم ترین دن قرار دے دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل موسم سرما کا اوسط سے زائد درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج دن بھرموسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

