کراچی میں بڑے سائنسی مقابلے کا انعقاد ، 25 سے زائد اسکولوں کے طلباء شریک

0

کراچی: شہر قائد میں دورزہ سائنسی اولمپیاڈ سائیکون 6.0 کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 25 سے زائد اسکولوں کے 450 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے سائنسی مقابلہ سائیکون 6.0 (SCICON) کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ یہ دو روزہ سائنسی اولمپیاڈ مقابلہ کراچی بھر کے طلباء کی سائنسی مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع فراہم کرے گا۔

رواں سال سائیکون مقابلے میں شہر کے 25 سے زائد اسکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائدطلبہ شریک ہیں۔ اس دو روزہ سائنسی مقابلے میں یہ طلباء مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جسکا مقصد ان کے علم، مہارت اور جدت پر مبنی سوچ کو جانچنا ہے۔ اس مقابلے میں وسیع اقسام کے ماڈیولز کو شامل کیا گیا ہے جن میں ڈیکرپٹیکا (Decryptica)، کائنیٹک کاسکیڈ (Kinetic Cascade)، مارکیٹ میہم (Market Mayhem)، اور سائلنٹ ٹیسٹی منی (Silent Testimony) قابل ذکر ہیں۔ یہ ماڈیولز طلباء کے سائنسی تصورات سے آگہی اور انہیں عملی طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔

اسکول پرنسپل تابندہ رضا نے بتایا ”ہمیں خوشی ہے کہ SCICON 6.0 کی میزبانی کا اعزاز ہمیں حاصل ہوا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جدّت، تحقیق اور تخلیقی سوچ کو فروغ دیتا ہے۔ ہمارے طلباء نے اسے کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تمام شرکاء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔”

اس سائنسی مقابلے میں کراچی بھر کے بڑے تعلیمی اداروں کےقابل ذکر اسکولز نے شرکت کرکے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس مقابلے میں سرکاری اسکولوں اور کالجز کی بھی نمائندگی رہی جس سے اس میں شرکت کرنے والے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ساتھ رکھنے کی سوچ بھی اجاگر ہوتی ہے۔

مایر تعلیم حُمیرا خالد نے کہا، ”مجھے پوری امید ہے کہ SCICON 6.0 بھرپور کامیابی حاصل کرے گا جس میں طلباء اپنی غیرمعمولی صلاحیت اور جدت انگیز آئیڈیاز پیش کریں گے۔امید ہے اس سائیکو۔ن سے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔”

یہ سائنسی مقابلہ سائیکون 6.0 تمام شرکاء کے لیے ایک یادگار سرگرمی بننے جا رہا ہے، جس میں دلچسپ مقابلے، کارآمد سیشنز اور انڈسٹری ماہرین سے رابطے قائم کرنے کے مواقع بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں