کراچی لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق

0

کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتےرکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

17 سالہ کومل گیارہویں جماعت کی طالبہ تھی اور وہ رکشہ میں سوار چھوٹے بھائی کے ہمراہ اپنے کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی کہ چراغ ہوٹل کے قریب ہو نے والے پولیس مقابلے کی زد میں آگئی۔

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کومل کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جس وقت کومل کو گولی لگی اسی دوران کچھ دور کورنگی نمبر 6 عوامی کالونی تھانے کی حدود میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیتوں سے پولیس کا مقابلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی شناخت مولابخش کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، فائرنگ کے فوراً بعد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

اس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے 17 سال کی کومل کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او لانڈھی فائزہ سوڈھر کی سربراہی میں تین رکنی تحقیاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں