کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت بشریٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت خاتون خود موٹر سائیکل چلا رہی تھی۔حادثے کے بعد 10 وہیلر ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔
پولیس نے کہا کہ ٹریلر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب اسپتال میں گفتگوکرتے ہوئے خاتون کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 26 سالہ بشریٰ 8 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبرپر تھی اور لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں انچارج تھی۔
اہلخانہ کے مطابق بشریٰ کی تدفین آبائی علاقے اوکاڑہ میں کی جائے گی اور پھر قانونی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ سال 2026 کے 2 دن میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے کراچی میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

