کراچی تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق

0

کراچی(11 دسمبر 2025): شہر قائد میں ایک اور راہگیر خاتون تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون دم توڑ گئی، خاتون تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا کے نام سے ہوئی ہے، لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

اس سے قبل سپر ہائی وے پر اسکوٹی چلانے والی دو خواتین گاڑی کی ٹکر سے پل سے نیچے گر گئیں تھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں