کراچی انڈس اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی

0

کراچی  کے انڈس اسپتال میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جہاں ریپیز سے متاثرہ 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اورنگی کی رہائشی 17 سالہ لڑکی کو ایک ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ریبیز ویکسین کی صرف ایک خوراک دی گئی، لڑکی کا ریبیز ویکسین کا کورس مکمل نہیں ہو سکا تھا، اسپتال میں داخلے کے وقت لڑکی کا مرض شدت اختیار کرچکا تھا۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال انڈس اسپتال کورنگی میں ریبیز سے اب تک 8 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں