مشہور ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی کے شریک خالق اور معروف گیم ڈیویلپر وِنس زیمپیلا ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
گیمنگ کمپنی الیکٹرونکس آرٹس نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، وِنس زیمپیلا کی عمر 55 برس تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ لاس اینجلس کے شمال میں واقع ایک پہاڑی سڑک پر پیش آیا، جہاں وِنس زیمپیلا اپنی فراری گاڑی چلا رہے تھے۔
مقامی براڈکاسٹر کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء پر گاڑی سڑک سے بے قابو ہو کر کنکریٹ کی دیوار سے ٹکرا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔

