مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے تو اُن کی حالت دیکھ کر ان کے چاہنے والے پریشان ہوگئے۔
مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کو تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ئی ملی ہے، انہیں مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کو متعدد بار مسترد کیا جاچکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رہائی کے بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد میں میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔

