ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ایچ ایف کا منیجر انجم سعیدکو آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ

0

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)  کے منیجر انجم سعیدکو  ٹیم کے ہمراہ  آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ طاہر  زمان ہی کیمپ کمانڈنٹ  ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ایچ ایف نے منیجر انجم سعید کو  آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجرکی ذمہ داریاں بھی طاہر زمان سنبھالیں گے، کیمپ کمانڈنٹ بھی طاہر زمان ہوں گ،  انجم سعید سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے لیکن  آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  پروہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے بعد ارجنٹائن سے واپسی کے دوران انجم سعید  نے جہاز  میں سگریٹ نوشی کی تھی،  وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے انہیں مبینہ طور  پر   برازیل میں روک لیا گیا تھا۔

انجم سعید نے جہاز میں سگریٹ نوشی کے الزام کی تردید کی تھی۔

 پروہاکی ہاکی کا دوسرا مرحلہ 10 سے 15 فروری تک ہوبارٹ آسٹریلیا میں ہوگا، دوسرے مرحلے میزبان آسٹریلیا پاکستان اور جرمنی آمنے سامنے ہوں گے۔

 پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 5 جنوری سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں