ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت کراچی پہنچا دی گئی

0

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت لندن سے استنبول کے راستے کراچی پہنچا دی گئی۔

اس موقع پر کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر شمائلہ فاروق کے بیٹے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی سمیت دیگر موجود تھے۔

شمائلہ فاروق کے بیٹے ایک روز پہلے لندن سے کراچی پہنچے تھے، شمائلہ فاروق کی نمازجنازہ آج دوپہر طارق روڈ پرواقع مسجد میں ادا کی جائے گی، مرحومہ کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔

شمائلہ فاروق کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شرکت کریں گے۔

 یاد رہے کہ شمائلہ عمران فاروق جمعہ کو لندن کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں