’پہلی مرتبہ معافی ہے دوسری بار ڈبل ای چالان ہوگا‘

0

کراچی (28 نومبر 2025) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ معافی ہے دوسری بار ڈبل ای چالان ہوگا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ اپوزیشن کو ای چالان سے متعلق اقدامات پر تعریف کرنی چاہیے تھی، کراچی کے شہریوں کے فائدہ پہنچانا چاہتےہیں جبکہ اپوزیشن تنقید کر رہی ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات ہوتے تھے ہم نے اقدامات کیے ہیں، موٹرسائیکل سوار کیلیے ڈھائی ہزار روپے ای چالان ہے ہمارا مقصد جان بچانا ہے، سندھ حکومت نے ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا ہے، کیا یہ غلط کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے ای چالان کینسل کروانے کا طریقہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حیدر آباد اور سکھرمیں بھی چالان کر رہے ہیں اور لائسنس چیک کر رہے ہیں، ٹریفک کے نظام کو درست کر رہے ہیں تو تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟ کراچی کے ٹریفک کا نظام ابھی 20 فیصد بھی درست نہیں ہوا۔

’71 کروڑ روپے کے ای چالان کا نمبر تو ہے لیکن کلیکشن نہیں ہے۔ پہلی مرتبہ معافی ہے دوسری مرتبہ ڈبل چالان ہوگا۔ ہماری نیت صاف ہے کمپیوٹر سسٹم میں کمی کوتاہیاں ضرور ہوں گی۔ دنیا میں قوانین ایسے نہیں بنتے کہ کوئی کتنا ٹیکس دے سکتا ہے۔‘

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کیلیے ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے نامناسب الفاظ کہے، لاہور میں موٹرسائیکل کا چالان 20 ہزار روپے تک ہے، ای چالان کتنا ہوگا اپوزیشن نام دے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس والے برے حالات میں اچھا کام کر رہے ہیں ان کی تعریف کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں