رائے پور(5 دسمبر 2025): بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے پرانے انداز سے مداحوں کے دلوں کو جیت لیا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے نہ صرف اپنی شاندار بیٹنگ سے تماشائیوں کو محظوظ کیا بلکہ اپنے پرانے انداز سے بھی مداحوں کے دلوں کو جیت لیا۔
ویرات کوہلی نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار دوسری سنچری بنائی، رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 93 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
اس سنچری کے ساتھ ہی کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 84ویں سنچری مکمل کر لی اور سچن ٹنڈولکر کے 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔
میچ کے دوران سب سے زیادہ وائرل لمحہ وہ تھا جب پانچویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے کوئنٹن ڈی کاک کو آؤٹ کیا، وکٹ گرنے پر انہوں نے اپنا مشہور ’ناگن ڈانس‘ کیا جو وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر شائقین نے ایک بار پھر ’پرانا ویرات کوہلی‘ کی واپسی کا جشن منایا۔
ڈی کاک کی وکٹ گرتے ہی کوہلی نے میدان پر “ناگن ڈانس” شروع کر دیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، تماشائیوں نے بھی خوب داد دی اور یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں تک

