پاک بھارت جنگ پر اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ، پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی

0

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت کے حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو“ہیلڈ ان ابینس” کرنے کے بھارتی اعلان پر گہری تشویش ہے، ⁠پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کی دھمکی کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے، پانی، خوراک، روزگار، صحت، ماحول اور ترقی کے حقوق اس فیصلے کی زد میں آتے ہیں۔

خصوصی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ⁠سرحد پار حق آب میں مداخلت سے اجتناب لازم ہے، پانی کو سیاسی یا معاشی دباؤ کا آلہ نہیں بنایا جا سکتا، ⁠کوئی فریق یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، جب تک فریقین نئے معاہدے سے اسے ختم نہ کریں اس وقت تک معاہدہ نافذ رہتا ہے، ⁠“ہیلڈ ان ابینس” کی بھارتی اصطلاح مبہم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہداتی قانون کی معطلی سے متعلق دفعات کو بھارت واضح طور پر بروئے کار نہیں لایا، ⁠معاہدے کے طے شدہ طریقۂ کار کو بائی پاس کر کے یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے، ⁠تنازعات کا حل معاہدے میں درج تصفیہ کے طریقۂ کار کے تحت ہونا چاہیے، بھارتی⁠“میٹیریل بریچ” کی دلیل کمزور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں