پاکپتن میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

0

(5 دسمبر 2025): پاکپتن میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے ساتھی کے ہمراہ حملہ کرکے بھائی کو قتل کردیا تاہم مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پاکپتن تھانہ کلیانہ کے گاؤں کنڈ کانجواں کے رہائشی مختار کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ زمین کے تنازعہ پر اسلم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے مختار کو قتل کردیا۔

اس واقعے کا تھانہ کلیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اسلم کے ساتھی علی احمد کو گرفتار کرلیا، اس سے قبل نومبر میں بھی پاکپتن ایک لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں