پاکستان نے عالمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی اور بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پردستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلا مقابلہ فتح حاصل ہوگئی۔
جنرل (ر) زبیر حیات، حنا ربانی کھر، ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن میں موجود ہیں، بھارتی وفد مباحثے کے لیے حاضری کی ہمت بھی نہ کرسکا۔
ہائی کمیشن کے مطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف بھڑکانے کی حکمت عملی پر جوابدہ ہونے کے بجائے راہِ افرار اختیار کرلی، آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانبدار فورم پر دستبرداری نے بھاری بیانیے کو بے نقاب کردیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنما ٹی وی پر شور مچاتے مگر عالمی مباحثے میں جواب دینے سے گھبراتے ہیں، آکسفورڈ میں بھارتی طلباء کی اکثریت کے باوجود وفد نے ووٹ سے انکار کیا۔
ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی نام نہاد سیکیورٹی پالیسی آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی، بھارتی مقاررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لیے پہلے سے طے مباحثہ خود ہی سبوتاژ کردیا۔
آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت ان کے اپنے عوام کے سامنے سوالیہ نشان بن گئی۔

