پاکستان میں ٹریفک قوانین کی سختی اوورسیز پاکستانی بھی متاثر

0

لندن پاکستان میں ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کے بیرون ممالک بھی چرچے ہورہے ہیں تاہم حکومتی اقدامات سے اوورسیز پاکستانیوں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے اقدامات کی پذیرائی کی۔

تاہم حکومتی اقدامات سے اوورسیزپاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی لائسنس پر ڈرائیونگ غیر قانونی ہے اور اب انہیں اپنے ملک سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ لینا ہوگا۔

انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اوورسیز لائسنس کے اجرا کے عمل کو آسان بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اوورسیز لائسنس حاصل کرنے کے لیے مشکل ترین تھیوری اور پریکٹکل ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، جس کے معیار کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ قرار دیا جاتا ہے۔

پاکستانی کمیونٹی نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں کردار ادا کرے اور اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں