لاہور پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیرانتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کے لیے 26 مرتبہ امدادی کھیپ روانہ کی۔ اور فلسطینیوں کی ضروریات کے تحت 2 ہزار 527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور فلاحی اداروں سے اشتراک کی عکاسی ہے۔ جبکہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان میں 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اور امداد کی فراہمی کا سلسلہ مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کا عکاس ہے۔

