ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر  نے اُن کا 6 جنوری کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کرنے پر   ادارے کے خلاف فلوریڈا میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔

امریکی صدر کاکہنا تھاکہ بی بی سی کی جانب سے  ان کی  تقریر کو  سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا ، ٹرمپ نے کہا کہ ادارے کے اس عمل سے ان کی  ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ بی بی سی نے ایک ڈاکیومنٹری میں ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر یہ تاثر دیا کہ انہوں نے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ اور لڑنے کی ہدایت دی۔

تاہم حقیقت میں یہ جملے تقریر کے ایسے حصوں سے لیے گئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے تھے۔

بی بی سی  اپنے اس عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے ٹرمپ سے معذرت کرچکا ہے۔ بی بی سی نے تسلیم کیا کہ 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ ایسا غلط تاثر پیدا ہوا جیسے ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی ہو۔

 اس معاملے پر بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس مستعفی ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں