ٹرمپ ممدانی ملاقات نے سب کو حیران کر دیا، ایک دوسرے کی تعریف

0

واشنگٹن (22 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا ممدانی نیویارک کے لیے بہترین کام کریں گے اور ہم اُن کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔

روئٹرز کے مطابق مہینوں تک ایک دوسرے سے متعلق توہین آمیز بیانات کے بعد آخرکار جمعہ کو ظہران ممدانی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک دوسرے کا آمنا سامنا کیا اور غیر متوقع طور پر ایک دوستانہ ملاقات کی، ایک دوسرے کی تعریف کی گئی اور نیویارک میں جرائم اور مہنگائی کے کنٹرول کے لیے تعاون کا عہد کیا گیا۔

امریکی صدر نے کہا وقت کے ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، ظہران ممدانی سے متعلق رائے تبدیل ہوئی ہے، ملاقات کے بعد میں اب نیویارک میں رہنا پسند کروں گا، میرے ووٹرز نے بھی میئر کے الیکشن میں ممدانی کو ووٹ دیے ہیں، امید ہے وہ نیویارک کے لیے بہترین کام کریں گے۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملاقات مثبت رہی، صدر ٹرمپ سے نیویارک کے مسائل پر بات ہوئی ہے، شہر میں مہنگائی کم کرنے پر بھی ٹرمپ سے بات ہوئی، ٹرمپ کے ساتھ مل کر نیویارک کی ترقی کےلیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں اختلافات کی بجائے مشترکہ مفادات پر بات ہوئی ہے، اس بات پر گفتگو ہوئی کہ نیویارک کے شہریوں کی زندگی کیسے بہتر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں