پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوٸنٹی کرکٹ سیریز کے ایک اور شاندار میچ میں زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔
زمبابوے کی ٹیم 196 رنز کے تعاقب میں صرف 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں پاکستان کے آف سپنر عثمان طارق کی شاندار ہیٹرک نے اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

