ویڈیو برازیل میں تند و تیز آندھی،’ اسٹیچو آف لبرٹی ‘ گرگیا

0

جنوبی برازیل میں آنے والی تیز آندھی کے نتیجے میں اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ نیچے آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

گزشتہ روز برازیل کے شہر گویبا میں تیز آندھی کے دوران  فاسٹ فوٹ آؤٹ لیٹ کے نزدیک نصب 24 میٹر لمبا اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل کرکے لگایا گیا مجسمہ گر پڑا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تیز آندھی  کے وقت  اسٹیچو آف لبرٹی کو پہلے جھکتے اور پھر گرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران مصروف سڑک پرٹریفک بھی رواں دواں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں