وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ دہرادیا۔
فیصل آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں عبدالعلیم خان نےکہا کہ سندھ اورپنجاب میں الگ الگ صوبے بننے چاہیے، سندھ اورپنجاب میں 3،3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔سندھ کے صوبوں کے نام بھی وسطی سندھ، جنوبی سندھ اور شمالی سندھ ہوں۔
وفاقی وزیرکاکہنا تھاکہ بلوچستان اور کے پی میں بھی 3،3 صوبے بنائےجاسکتےہیں، چھوٹے صوبے ضرور بنیں گےکیونکہ صوبے بننےسے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گردونواح کے تمام ممالک میں چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں۔ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کریں گے صوبوں کی تقسیم کیلئے ساتھ دیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم نے ورکرزکنونشن سے خطاب میں کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔ استحکام پاکستان پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی، جو فوج کا ساتھ دے گا اس کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نےواضح کیا کہ سوشل میڈیا پربکواس کرنے والوں کامحاسبہ کیا جائے گا۔

