وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کے 6 روزہ دورے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام آباد سے بحرین پہنچے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی دورہ بحرین کے اگلے روز برطانیہ روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے لندن میں 4 مصروف ترین دن گزارے۔
وزیراعظم پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

