وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، دو اہلکار شدید زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا

0

امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

چین کا اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

یہ واقعہ دارالحکومت کے مرکز میں فیروگٹ ویسٹ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک اور وائٹ ہاؤس سے صرف چند بلاکس کی دوری پر پیش آیا۔

پولیس اور حکام نے اس حملے کو باقاعدہ منصوبہ شدہ حملہ قرار دیا ہے، یعنی فائرنگ میں خاص طور پر نیشنل گارڈ اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان باشندے رحمان اللہ لکھنوال کے طور پر ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ 2021 میں امریکہ آیا تھا۔

واقعے کے بعد، حکام اور انتظامیہ نے سرکاری عمارتوں اور نزدیکی علاقوں کو سیل کر دیا، راستے بند کیے گئے اور فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں