نیٹ فلیکس نے فلمی صنعت کی دنیا کی سب سے بڑی ڈیل کر لی

0

کیلیفورنیا (06 دسمبر 2025): نیٹ فلیکس نے فلمی صنعت کی دنیا کی سب سے بڑی ڈیل کر لی ہے، اور وہ 83 ارب ڈالر میں وارنر برادرز کو خریدنے والا ہے۔

اسٹریمنگ کی بڑی کمپنی نیٹ فلیکس نے جمعہ کو کہا کہ وہ فلم اور ٹیلی وژن اسٹوڈیو ’وارنر برادرز ڈسکوری‘ کو تقریباً 83 ارب ڈالر میں خریدے گا، جو تفریحی صنعت کا اس دہائی کا سب سے بڑا سودا ہے۔

نیٹ فلیکس نے فلم گروپ کو خریدنے کے لیے سب سے زیادہ بولی فی شیئر 27.75 ڈالر کی قیمت لگائی، حتمی معاہدے میں وارنر برادرز کے فلم اور ٹیلی وژن اسٹوڈیوز، ایچ بی او میکس اور ایچ بی او کا سودا شامل ہے۔

اس خریداری کے نتیجے میں دو نمایاں تفریحی ادارے یک جا ہو رہے ہیں، اگر ایک طرف نیٹ فلیکس عالمی رسائی کے ساتھ ایک اعلیٰ ترین معیار کی اسٹریمنگ سروس کا حامل ہے تو، دوسری طرف وارنر برادرز کی عالمی معیار کی فلمیں بنانے کی روایت ایک صدی پر محیط ہے۔ اس دوران جس نے ’کاسابلانکا‘ اور ’سٹیزن کین‘ جیسی کلاسک فلمیں تیار کی ہیں، ساتھ ہی حالیہ بلاک بسٹر شوز جیسے ’دا سوپرانو‘، ’گیم آف تھرونز‘ دی وزرڈ آف اوز، ڈی سی یونیورس اور ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی فلمیں بھی بنائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں