نوشہرہ گھریلو جھگڑے پر والد کو قتل کروانے والے 2 سفاک بیٹے گرفتار

0

خیبر پختونخوا ( کے پی ) کے ضلع نوشہرہ میں اپنے والد کو قتل کروانے والے 2 بیٹے گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق بیٹوں نے والد کو گھریلو جھگڑے پر اجرتی قاتل سے قتل کروایا تھا۔

پولیس نے اجرتی قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں مقتول کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں