نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں: اسحاق ڈار

0

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن کریم امّتِ مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔

اسحاق ڈار نے کنونشن سینٹر میں پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ قراّت کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قراّت کے روح پروَر اجتماع میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، عالمی سطح پر مقابلہ قراّت کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر سال محفل قرآت کا انعقاد ہوتا ہے، اس سال بین الاقوامی مقابلہ قرات وزارت مذہبی امور نے کروایا، اگلے سال اسلامی دنیا کے علاوہ پوری دنیا کے قرآء کو پاکستان میں دعوت دی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ویژن کے باعث یہ مقابلے کا انعقاد ہوا، وزیرِاعظم شہباز شریف مصروفیت کے باعث اس بابرکت محفل میں شریک نہیں ہو سکے، وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے مجھے اس ایونٹ میں شرکت کا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں