نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا۔
نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ idcardtracking.online جعلی ویب سائٹ ہے، شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شناخت سے متعلق خدمات کے لیے ایجنٹوں یا تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندگان سے لین دین نہ کریں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ فراڈ سے بچنے کے لیے صرف نادرا کا آفیشل پلیٹ فارم پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔
اس سے قبل نادرا نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرائی تھی۔

