پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نشانے پر آگیا۔
وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اب یہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام منتقل ہونے کا قومی امکان ہے۔

