مودی کے قریبی ارب پتی دوست مکیش امبانی نے بھی روسی تیل خریدنا چھوڑ دیا

0

نئی دہلی (22 نومبر 2025): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ارب پتی تاجر دوست مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے بھی روسی خام تیل خریدنا چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے دار بھارت نے بالآخر امریکی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، اور مودی کے دوست مکیش امبانی نے بھی روسی تیل کی خریداری بند کر دی۔

روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کو مشرق وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا، اس کے ساتھ ہی بھارتی کمپنیوں کا 10 سالہ تیل معاہدہ امریکی پابندیوں کے سامنے بے معنی ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں