ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ

0

ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہو گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 8 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66014 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ پیداوار پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.05 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65975 بیرل ریکارڈ تھی۔

اس طرح آٹھ دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2917 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اعداد و شمارکے مطابق ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 27 ہزار 288 بیرل رہی، پی پی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار 10ہزار 239 بیرل اور ماڑی گیس کی یومیہ پیداوار 1000بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں