کراچی معروف پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے منگنی کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کر دیا۔ حنا آفریدی نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جس کے بعد شوبز حلقوں اور اداکارہ کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ اور ملک کے کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں۔
اداکارہ کی منگنی معروف کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر (تیموری) سے ہوئی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت بن گئی۔ کیونکہ حنا نے اپنی ذاتی زندگی کو عموماً نجی رکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی شادی کے ہفتے بعد نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے زندگی کے اس نئے مرحلے میں داخل ہونے پر حنا آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹس کیں۔

