مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے سے واضح ہے بھارت اقلیتوں سے ریاستی دہشتگردی کر رہاہے طاہراشرفی

0

چیئرمین پاکستان علما کونسل  حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے کہ  بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ  نتیش کمار کی  جانب سے مسلمان  خاتون کا  حجاب کھینچنے سے  واضح  ہوتا  ہے کہ بھارت  اقلیتوں  سے  ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

لاہور میں اقلیتی رہنماؤں کے ہمراہ بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق پریس کانفرنس میں طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت  عالمی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، وہاں اقلیتوں پر مظالم کسی سے مخفی نہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ  بہار کے وزیراعلیٰ کی طرف سے مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے ساتھ ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکا رویہ قابلِ مذمت ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں