لاہور محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسیں بند کردیں

0

لاہور میں محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی 2 بسیں بند کردیں ۔

ترجمان محکمہ ماحولیات کےمطابق  بسیں بند کی جانے سے متعلق کارروائی لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات کے تحت کی گئی  ہے۔

محکمہ ماحولیات کے ترجمان کا بتانا ہے کہ بند کی جانے والی پنجاب یونیورسٹی کی دونوں بسیں دھواں چھوڑ رہی تھیں اور عملے کے پاس ماحولیات کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔

 ترجمان کےمطابق بند کی جانے والی بسوں کےخلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں