فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

0

ڈیرہ بگٹی کالعدم تنظیم کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور اس کے 100 ساتھیوں نے سرینڈر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فتنہ الہندوستان (بی آر اے) کے دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

بلوچستان کے علاقے سوئی میں بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے 74 ساتھیوں نے باضابطہ طور پر سرینڈر کیا، جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں ضلعی معززین، میڈیا نمائندگان، پاکستان ہاؤس کے کیئرٹیکر میر آفتاب بگٹی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے اس وقت بھی نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں پر حملے کی کوشش کی جب وہ سرینڈر کے لیے جا رہے تھے۔

کمانڈر نور علی چاکرانی نے اس موقع پر فتنہ الہندوستان (بی آر اے) کے خلاف چاکرانی امن فورس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان کا سرینڈر موجودہ حالات میں ایک اہم پیشرفت ہے اور بلوچستان میں سرگرم دیگر شدت پسند تنظیموں کے لیے بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے پرچم تلے امن کے سفر کی شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ریاست کا واضح پیغام ہے کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے، تاہم ریاست مخالف عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ جو ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھے گا، اس کا آخری دم تک تعاقب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں