امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعہ کو پوری امریکی قوم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے واقعے سے متعلق اپنے بیان میں فائرنگ کرنے والے شخص کو جانور قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس سے چندقدم کے فاصلے پرنیشنل گارڈزکوگولی ماری گئی، یہ واقعہ نفرت اوربرائی کی علامت ہے، حملہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے۔

