شمالی وزیرستان انتظامیہ کا اضلاع میں قائم عدالتوں میں پیشی سے انکار

0

دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر شمالی وزيرستان انتظامیہ نے بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے جنوبی اضلاع کیلئے بنوں میں قائم عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کردیا، ملازمین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کا کوئی نمائندہ بنوں میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ ملازمین نے کہا کہ اےسی میرانشاہ شاہ ولی عدالتی پیشی کیلئے بنوں جارہے تھے جب انہیں شہید کیا گیا، بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیشی ملازمین کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالتوں کی میرانشاہ منتقل تک عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہونگے، شمالی وزیرستان میں تمام محکمےکام کررہے ہیں صرف عدلیہ فعال نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں