چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ یہ ملک مزید کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے، پاکستانی سیاسی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خدشات واضح ہو رہے ہیں، یہ ملک مزید کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے حکومت سے ملک کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر نظر رکھنے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ اس ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، اگر فوجی جنرل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا بیانیہ قومی سلامتی کے خلاف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹھیک کہا تھا بانی تحریک انصاف ذہنی مریض ہیں۔

