سکھر روہڑی کے قریب گاؤں میں مبینہ بھینس چوری کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس چوری کی کوشش کے دوران مزاحمت پر چوروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چور گھر میں داخل ہو کر گائے کھول کر لے جا رہے تھے کہ مزاحمت ہونے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی اظہر مغل کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا جس میں ایک چور ہلاک ہو گیا جبکہ 2 زخمی چور علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

